ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ریلوے ٹریکس میں شگاف نظر آنے  پر ٹرینوں کی آمد ورفت روک لی گئی 

منگلورو : ریلوے ٹریکس میں شگاف نظر آنے  پر ٹرینوں کی آمد ورفت روک لی گئی 

Thu, 26 Aug 2021 12:02:08    S.O. News Service

منگلورو، 26؍اگست (ایس او نیوز) کولشیکر اور پڈیل کے درمیان ریلوے ٹریکس میں بعض جگہ شگاف نظر آنے کے بعد کل 25 اگست کو اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت روک لی گئی جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کردیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ٹریک منیجر چند کمار نے کل دوپہر کے وقت دیکھا کہ ٹریک کی چند کلپس ٹوٹی ہوئی ہیں اور خطرے کا سگنل آن ہوگیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے اعلیٰ افسران تک پہنچائی تو اس روٹ پر آنے والی ٹرینوں کو ٹریک کی مرمت ہونے تک روک لیا گیا ۔ منگلورو سٹی مارگاو انٹرسٹی اسپیشل ٹرین کو منسوخ کردیا گیا۔ پھر مرمت کا کام  پورا ہونے کے بعد اس روٹ پر روکی گئی یوگ نگری رشی کیش - کوچویلی ٹرین چھ گھنٹے کی تاخیر سے  شام سات بجے کے قریب منگلورو جنکشن پہنچی ۔ جبکہ نظام الدین راجدھانی ایکسپریس، بنگلورو کاروار ایکسپریس، ناگرکوئل ایکسپریس، نیترواتی ایکسپریس، ڈورانٹو ویکلی ایکسپریس وغیرہ منگلورو جنکشن، منجیشور، سورتکل اور کاسرگوڈ اسٹیشنوں پر روک لی گئی تھیں جو مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد تاخیر سے چلائی گئیں ۔


Share: